سنن ابی داود کے تراجم:
1- الہدی المحمود فی ترجمۃ سنن ابی داود: للشیخ وحیدالزماںلکھنوی ثم حیدرآبادی (م 1338ھ)یہ ترجمہ اردو زبان میں ہے (اور یہ نواب صدیق حسن کی تحریک اور خواہش پر علامہ حیدرآبادی نے کتب ستہ اور موطأ کے تراجم کے سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر کیا تھا)۔
2- مجلس علمی دار الدعوۃ کا یہ اردو ترجمہ وتعلیق وتحشیہ زیر نگرانی ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
3- سنن ابی داود کے ہندی میں ترجمے کا کام بھی دار الدعوۃ میں ہو رہا ہے۔
4- انگریزی ترجمہ، ڈاکٹر احمد حسن طونکی (م1417ھ)۔