اہم حواشی وتعلیقات اور مختصرات:
21- «مختصر المنذري»: حواشی حافظ عبدالعظیم بن عبدالقوی المنذری (م 656 ھ) یہ مختصر مع تہذیب ابن القیم للسنن مطبوع ہے۔
22- «تهذيب سنن أبي داود» لابن القیم (م 751ھ): امام ابن قیم نے سنن ابی داود کا اختصار کیا ہے، اور اس مختصر کا نا م تہذیب رکھا ہے، اس مختصر کی اہم خوبی یہ ہے کہ امام ابوداود نے جن علتوں پر سکوت کیا تھا، یا انہیں مکمل بیان نہیں کیاتھا، ان پرسیرحاصل بحث کی گئی ہے، اور جوحدیثیں امام ابو داود کی نظر میں ضعیف تھیں ان کی تصحیح سے اعراض کیا گیا ہے، مشکل متون کا آسان وسہل حل پیش کیا گیا ہے، اور اس باب میں جن صحیح حدیثوں کا امام نے ذکر نہیں کیا تھا ان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے (تہذیب السنن علی حاشیۃ مختصر سنن ابی داود 1؍9-10)۔
23- «مختصر محمد بن الحسن بن علي البلخي»: محمد بن الحسن البلخی نے بھی سنن ابی داود کا اختصار کیا ہے (تاریخ التراث العربی فواد سزکین 1؍378)۔
24- «حواشي الحافظ إبراهيم بن محمد أبي الوفاء الطرابلسي» (م 841 ھ) (الضوء اللامع للسخاوی1؍138)
25- «المواهب والمنن في تعريف الأعلام بفوائد السنن»: تعلیقات علی مختصر سنن ابی داود للقاضی محمد بن عمار القاہری المالکی (م 844ھ) (الذیل علی رفع ا لإصر للسخاوی ص 301)۔
26- «تعليقات» الشیخ محمد بارک اللہ لکھوی (م 1315ھ) (جہود مخلصۃ فی خدمۃ السنۃ المطہرۃ ص 116)۔
27- «التعليق المحمود حاشية سنن أبي داود»: تعلیقات مولانا فخر الحسن گنگوہی (م 1315ھ) (1346ھ میں کانپور میں مجیدی پریس میں ایک جلد میں طبع ہوئی، طبع دوم لاہور 1400ھ)۔
28- «تعليقات وأمالي» الشیخ محمود الحسن الدیوبندی (م 1339ھ)، وتعلیقات وامالی الشیخ محمد انور شاہ کشمیری (م1352ھ)، تعلیقات وامالی الشیخ شبیر احمد العثمانی (م 1369ھ)، تینوں تعلیقات کو شیخ ابو العتیق عبدالہادی محمد صدیق النجیب آبادی نے جمع کیا ہے، اور اس کا نام ”انوار المحمود علی سنن ابی داود“ رکھا ہے، (جہود مخلصۃ ص 234)۔
29- «تعليقات القاضي المحدث حسين بن محسن اليماني» (م 1341ھ) یہ نا مکمل ہے، (نزہۃ الخواطر لعبدالحی الحسنی 8؍ 114)۔
30- «تعليقات» الشیخ عبدالحی الحسنی (م 1341ھ) یہ نا مکمل ہے، (عبدالحی الحسنی للدکتور قدرت اللہ الحسینی ص 282)۔
31- «تعليقات» الشیخ محمد حیات سنبھلی (م 1409ھ) (الامام ابو داود السجستانی ص 73)۔
32- «فيض الودود تعليق على سنن أبي داود»: تعلیقات محدث ابی الطیب عطاء اللہ حنیف الفوجیانی (م 1409ھ)، یہ نامکمل ہے، (جہود مخلصۃ ص 305)۔
33- «تعليق عون المعبود شرح أبي داود»: تالیف مولاناعبدالتواب الملتانی (م 1366ھ)، (جہود مخلصہ، ص48)۔
34- «التعليق على سنن أبي داود» تالیف مولانا عبدالجلیل السامرودی (جہود مخلصہ، ص 63)۔
35- «كشف الودود على سنن أبي داود»: تالیف مولانا عبیداللہ شمس الدین بن شیر محمد (یہ کتاب 1406ھ میں ایک جلد میں پاکستان میں طبع ہوئی)۔
36- «صحيح وضعيف سنن أبي داود»: (11 جلدوں میں) تالیف محدث محمد ناصر ا لدین ا لالبانی، مطبوع دار غراس کویت۔
37- «صحيح سنن أبي داود» (باختصار السند): تالیف محدث محمد ناصر الدین الالبانی، (پہلے مکتب التربیۃ لدول الخلیج ریاض سے شائع ہوئی تھی، اب دار المعارف ریاض سے شائع ہوئی ہے)۔
38- «ضعيف سنن أبي داود» (باختصار السند): تالیف محدث محمد ناصر الدین الالبانی (پہلے مکتب التربیۃ لدول الخلیج ریاض سے شائع ہوئی تھی، اب دار المعارف ریاض سے شائع ہوئی ہے)۔