سنن ابي داود
امام ابوداؤد رحمہ اللہ کی تصانیف:
امام صاحب نے اپنی زندگی دین حنیف کی خدمت میں وقف کررکھی تھی اس سلسلہ میں آپ نے زیادہ ترتصنیف وتالیف کا کام انجام دیا، آپ کی تالیفات میں سے جن کا ہمیں علم ہو سکا ہے وہ درج ذیل ہیں:
1- «كتاب السنن» (مطبوع)
2- «المراسيل» (مطبوع):
یہ کتاب فقہی ابواب پر مرتب ہے، اس میں چھ سو مرسل روایات کا ذکر ہے، اور امام ابوداود نے اس کو اپنی سنن کا اٹھارہواں جزء بتایا ہے، لیکن الگ سے مطبوع ہے۔
3- «مسائل أبي داود للإمام أحمد»:
یہ بھی فقہی ترتیب پر ہے، علامہ رشید رضا نے اسے سن 1353؁ ھ میں اپنی تحقیق سے شائع فرمایا۔
4- «رسالة أبي داود لأهل مكة في وصف سننه» (مطبوع):
یہ رسالہ امام موصوف نے اپنی سنن سے متعلق تصنیف فرمایا، جو متعدد بار شائع ہو چکا ہے، ڈاکٹر محمد لطفی الصباغ نے اسے اپنی تحقیق سے 1394؁ھ میں شائع کیا۔
5- «الرواة من الإخوة والأخوات»:
ڈاکٹر باسم بن فیصل الجوابرہ نے اپنی تحقیق سے اس کو 1408؁ھ میں شائع کیا۔
6- «سؤالات أبي عبيد الآجري أبا داود في الجرح والتعديل»:
ڈاکٹر محمد علی العمری نے اس کے تیسرے جزء کی اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ میں تحقیق کرکے شائع کیا، بعد میں چوتھے اور پانچویں جزء کی تحقیق واشاعت کی، اس کتاب کا پہلا اور دوسرا جزء مفقود ہے۔
7- «سؤالات أبي داود للإمام أحمد في جرح الرواة وتعديلهم»:
ڈاکٹر زیاد محمد منصور نے اسے 1414؁ھ میں تحقیق کر کے شائع کیا۔
8- «الزهد»:
تحقیق ضیاء الحسن السلفی (مطبوع بالدار السلفیہ بمبئی)۔
9- «المسائل التي حلف عليها الإمام أحمد»:
(تاريخ التراث العربي، تأليف فواد سزكين 1؍295، مخطوط بالمکتبہ الظاہریہ)۔

آپ کی درج ذیل کتابیں مفقود کے حکم میں ہیں:
10- «الناسخ والمنسوخ»:
(ملاحظہ ہو: سیر اعلام النبلاء للذہبی13؍209، تہذیب التہذیب لابن حجر 4؍170، تقریب التہذیب لابن حجر 76)
11- «كتاب القدر»:
(ملاحظہ ہو: سیر اعلام النبلاء للذہبی13؍209، تقریب التہذیب لابن حجر 76)
12- «البعث والنشور»:
(ملاحظہ ہو: کشف الظنون تالیف حاجی خلیفہ ملا کاتب چلپی2؍1402)
13- «دلائل النبوة»:
(ملاحظہ ہو: تہذیب التہذیب لابن حجر4؍170، ہدیۃالعارفین تالیف اسماعیل پاشابغدادی 1؍395)
14- «التفرد في السنن»:
(ملاحظہ ہو: تقریب التہذیب لابن حجر 76، ہدیۃالعارفین تالیف اسماعیل پاشابغدادی 1؍ 390)
15- «مسند مالك بن أنس»:
(التہذیب 4؍ 170)
16- «فضائل الأنصار»:
(التقریب 76)
17- «أ صحاب الشعبي»:
(سوالات الأجری 181)
18- «كتاب الكنى»:
(الاصابۃ لابن حجر3؍ 437)
19- «ابتداء الوحي»:
(تہذیب التہذیب 1؍6)
20- «أخبار الخوارج»:
(تہذیب التہذیب 1؍6)
21- «كتاب الدعاء»:
(تہذیب التہذیب 1؍6)


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.