سوانح حیات​:

ولادت اور ابتدائی نشو و نما:
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ماہ ربیع الثانی 164 ہجری میں پیدا ہوئے، ان کے والد عین جوانی کے عالم میں صرف تیس سال کی عمر میں ہی فوت ہو گئے تھے لہٰذا امام صاحب کی پرورش اور نگہداشت ان کی والدہ کے نازک کندھوں پر اپنی پوری ذمہ داریوں کے ساتھ آن پڑی، خود امام صاحب کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے باپ دادا میں سے کسی کو نہیں دیکھا۔