موطأ امام مالک روایۃ ابن القاسم کے راوی سحنون بن سعید کے مختصر حالات:

توثیق:
◈ حافظ ابن حبان نے انہیں کتاب الثقات میں ذکر کر کے کہا: وہ اصحابِ مالک کے فقہاء میں سے ہیں ... الخ۔ [الثقات 299/8]
◈ حافظ ذہبی نے کہا: «الإمام العلامة فقيه المغرب» امام، علامہ (اور) فقیہِ مغرب۔ [سير اعلام النبلاء 63/12]
◈ کہا جاتا ہے کہ ابوالعرب اور الحجوی وغیرہما نے آپ کی توثیق کی ہے۔ دیکھئے: [المدارك 589/1] [الفكر السامي 98/2] اور [الديباج المذهب، ص: 264 وغيره ]
◈ سحنون کے بارے میں راجح یہی ہے کہ وہ صدوق راوی ہیں۔ دیکھئے [نورالعینین طبع جديد، ص: 319] اور [القول المتین طبع جديد، ص: 87]