تفسیر القرآن الکریم

سورة الانعام
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ[134]
بے شک وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے، ضرور آنے والی ہے اور تم کسی صورت عاجز کرنے والے نہیں۔[134]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 134) وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ: باء تاکید کی وجہ سے ترجمہ میں کسی صورت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مطلب یہ کہ تم اس سے بچ کر کہیں جا نہیں سکتے کہ وہ تمھیں پکڑنے سے عاجز رہ جائے۔