تفسیر القرآن الکریم

سورة الانعام
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ[106]
اس کی پیروی کر جو تیری طرف تیرے رب کی جانب سے وحی کی گئی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے کنارا کر۔[106]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 106) اِتَّبِعْ مَاۤ اُوْحِيَ اِلَيْكَ …: یعنی ان کے اس قسم کے بے بنیاد شبہات سے متاثر ہو کر دعوت و تبلیغ ترک نہ کرو۔ اس سے مقصود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا ہے۔