تفسیر القرآن الکریم

سورة الطارق
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ[10]
تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ۔[10]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 10) فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍ: آدمی گرفتار ہو جائے تو اپنی قوت سے چھوٹ جاتا ہے یا کسی کی مدد سے، مگر اس دن اس میں نہ خود بچ نکلنے کی قوت ہو گی اور نہ کوئی اس کی مدد کو آنے والا ہوگا۔