تفسیر القرآن الکریم

سورة البقرة
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ[52]
پھر ہم نے اس کے بعد تمھیں معاف کر دیا، تاکہ تم شکر کرو۔[52]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 53،52) الْكِتٰبَ سے مراد بالاتفاق تورات ہے اور الْفُرْقَانَ (حق و باطل میں فرق کرنے والی چیز) سے مراد معجزے بھی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کو عطا کردہ قوت فیصلہ بھی جو حق و باطل میں فرق کرتی تھی، اگر واؤ کو تفسیری مانیں تو خود تورات بھی حق وباطل میں فرق کرنے والی تھی۔