تفسیر القرآن الکریم

سورة عبس
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَى طَعَامِهِ[24]
تو انسان کو لازم ہے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔[24]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 25،24) فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ …: پہلے آیت (۱۷) سے (۲۲) تک ان نعمتوں کا ذکر فرمایا جو انسان کی پیدائش اور اس کی ذات سے تعلق رکھتی تھیں، اب ان نعمتوں کا ذکر ہے جو اس کی ذات سے تو تعلق نہیں رکھتیں مگر ان کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔فرمایا اپنی قریب ترین چیز کھانے ہی کو دیکھ لو کہ اس کی تیاری کے لیے ہم نے کائنات کی کتنی قوتوں کو مصروف کر رکھا ہے۔ اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا میں مصدر کے ساتھ فعل کی تاکید فرمائی۔ ترجمہ میں اس تاکید کو خوب برسانا کے الفاظ سے ادا کیا گیا ہے۔