تفسیر القرآن الکریم

سورة النبأ
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا[8]
اور ہم نے تمھیں جوڑا جوڑا پیدا کیا۔[8]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 8) وَ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا: خود اپنے آپ کو دیکھ لو، ہم نے تمھیں نر اور مادہ پیدا کیا، مختلف رنگوں، بے شمار شکلوں اور صورتوں میں پیدا کیا۔ پہلی دفعہ پیدا کرنے پر تمھاری عقل کو تعجب نہیں ہوا تو دوبارہ پیدا کرنے پر کیوں ہوتا ہے؟ اَزْوَاجًا زَوْجٌ کی جمع ہے۔