تفسیر القرآن الکریم

سورة الجن
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا[25]
کہہ دے میں نہیں جانتا آیا وہ چیز قریب ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے، یا میرا رب اس کے لیے کچھ مدت رکھے گا۔[25]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 25) قُلْ اِنْ اَدْرِيْۤ اَقَرِيْبٌ …: یعنی یہ لو گ جو جلدی مچاتے اور پوچھتے ہیں کہ اسلام کا وہ غلبہ،کفار پر عذاب اور قیامت کا معاملہ کب ہوگا؟ تو آپ ان سے کہہ دیں کہ میرا کام تمھیں آگاہ کرنا ہے، وقت بتانا میرا کام نہیں اور نہ ہی مجھے معلوم ہے کہ وہ وقت بالکل قریب آچکا ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی اور مدت مقرر کرتا ہے۔