تفسیر القرآن الکریم

سورة المعارج
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ[42]
پس انھیں چھوڑ دے کہ وہ بے ہودہ باتوں میں لگے رہیں اور کھیلتے رہیں، یہاں تک کہ اپنے اس دن کو جا پہنچیں جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں۔[42]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 42) فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَ يَلْعَبُوْا …: مراد قیامت کا دن ہے، کیونکہ اس کے بعد يَوْمَ يَخْرُجُوْنَ اس سے بدل ہے۔ دنیا کے کھیل کود کی مہلت موت تک ہے اور موت قیامت کا دروازہ ہے۔