تفسیر القرآن الکریم

سورة الحاقة
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ[36]
اور نہ اس کے لیے زخموں کے دھوون کے سوا کوئی کھانا ہے۔[36]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 36) وَ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ: غِسْلِيْنٍ غَسَلَ يَغْسِلُ (ض) سے فِعْلِيْنٌ کا وزن ہے، زخم یا کوئی گندی چیز دھونے سے نکلنے والا پانی۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا: اس سے مراد جہنمیوں کے زخموں سے نکلنے والا لہو اور پیپ ہے۔ [ طبري بسند حسن ]