تفسیر القرآن الکریم

سورة الحاقة
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ[21]
پس وہ ایک خوشی والی زندگی میں ہو گا۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 22،21) فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ …: جنت میں کوئی فکر و غم ہوگا نہ مرض، نہ موت، نہ تھکاوٹ، نہ بڑھاپا، نہ کوئی نقص، نہ عیب اور نہ کمزوری۔ ہر نعمت جو دل چاہے گا بلکہ جو خیال کی رسائی سے بھی بلند ہے، ملے گی۔ ان تمام باتوں کو عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ کے لفظ سے ادا فرما دیا ہے۔