تفسیر القرآن الکریم

سورة الملك
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ[24]
کہہ دے وہی ہے جس نے تمھیں زمین میں پھیلایا اور تم اسی کی طرف اکٹھے کیے جاؤ گے۔[24]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 24) قُلْ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ …: جو تمھیں روئے زمین پر پھیلا سکتا ہے وہ تمھیں دوبارہ اکٹھا بھی کر سکتا ہے اور کرے گا۔