أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ[15]
اللہ نے ان کے لیے بہت سخت عذاب تیار کیا ہے، بے شک یہ لوگ، برا ہے جو کچھ کرتے رہے ہیں۔[15]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 15) اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا …: عذابِ شدید سے مراد ” الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ “ ہے۔ دیکھیے سورۂ نساء (۱۴۵)۔