تفسیر القرآن الکریم

سورة النجم
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى[40]
اور یہ کہ اس کی کوشش جلد ہی اسے دکھائی جائے گی۔[40]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 40) وَ اَنَّ سَعْيَهٗ سَوْفَ يُرٰى: يُرٰى رَأَي يَرٰي رُؤْيَةً (ف) سے بھی فعل مجہول ہو سکتا ہے (اس کی کوشش دیکھی جائے گی) اور أَرٰي يُرِيْ إِرَائَةً (افعال) سے بھی(اس کی کوشش اس کو دکھائی جائے گی)۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل(14،13) اور سورۂ کہف (۴۹)۔