تفسیر القرآن الکریم

سورة النجم
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى[22]
یہ تو اس وقت نا انصافی کی تقسیم ہے۔[22]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 22) تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِيْزٰى: ضِيْزٰى ضَازَ يَضِيْزُ ضَيْزًا (ض) سے فُعْلٰي (فاء کے ضمہ کے ساتھ) کے وزن پر ہے جو أَفْعَلُ (اسم تفضیل) کی مؤنث ہے۔ اس کا معنی شَدِيْدُ الضِّيْزِ (سخت ناانصافی والی) ہے۔ ضاد کے ضمہ کو یاء کی موافقت کے لیے کسرہ سے بدل دیا گیا۔ یعنی ایک تو اللہ کے لیے اولاد بتانا، پھر اپنے لیے لڑکے اور اللہ تعالیٰ کے لیے لڑکیاں پسند کرنا، یہ تو بہت ہی سخت ناانصافی کی تقسیم ہے۔