تفسیر القرآن الکریم

سورة الذاريات
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا[4]
پھر ایک بڑے کام (بارش) کو تقسیم کرنے والی ہیں۔[4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4) فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا: یہ بھی وہ ہوائیں ہی ہیں جو بھاری بادلوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے انھیں اللہ کے حکم سے زمین کے مختلف حصوں میں لے جا کر ان کے حصے کی بارش برساتی ہیں، جس سے مردہ زمین زندہ ہوتی ہے اور ہر علاقے کے لوگوں میں ان کا رزق تقسیم ہوتا ہے۔