تفسیر القرآن الکریم

سورة ص
هَذَا ذِكْرٌ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ[49]
یہ ایک نصیحت ہے اور بلاشبہ متقی لوگوں کے لیے یقینا اچھا ٹھکانا ہے۔[49]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 49) هٰذَا ذِكْرٌ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ: یعنی یہ تو ایک نصیحت انبیاء کے بیان میں ہوئی، اب عام متقین کا انجام سنو! یقینا ان کے لیے بہت اچھا ٹھکانا ہے۔