تفسیر القرآن الکریم

سورة الصافات
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ[116]
اور ہم نے ان کی مدد کی تو وہی غالب ہوئے۔[116]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 116) وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ: هُمْ ضمیر جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ فرعون سے نجات اور اس پر اور اس کی آل یعنی قبطیوں پر فتح و نصرت صرف موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو نہیں بلکہ تمام بنی اسرائیل کو حاصل ہوئی۔