تفسیر القرآن الکریم

سورة الصافات
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ[21]
یہی فیصلے کا دن ہے، جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 21) هٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ: اس وقت فرشتے اور مومن انھیں کہیں گے، یا وہ خود ایک دوسرے کو ملامت کے لیے کہیں گے، ہاں! یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم نہیں مانتے تھے۔