تفسیر القرآن الکریم

سورة يس
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ[27]
اس بات کو کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا اور مجھے معزز لوگوں میں سے بنا دیا۔[27]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 27) بِمَا غَفَرَ لِيْ رَبِّيْ وَ جَعَلَنِيْ مِنَ الْمُكْرَمِيْنَ: اس قصّے میں اہلِ مکہ کے لیے بھی پیغام ہے کہ جس طرح وہ مرد صالح اپنی قوم کا خیر خواہ تھا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی تمھارے ایسے ہی سچے خیر خواہ ہیں۔ اس قصّے میں قریش کے لیے ایک اور سبق بھی ہے کہ اگر تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاؤ گے تو اللہ تعالیٰ اور لوگوں کو لے آئے گا جو آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کی مدد کریں گے اور شہادت کی پروا نہیں کریں گے، جیسا کہ اس بستی کے دور ترین حصے سے وہ آدمی آیا تھا۔