تفسیر القرآن الکریم

سورة يس
إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ[11]
توُ تو صرف اسی کو ڈراتا ہے جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمان سے بن دیکھے ڈرے۔ سو اسے بڑی بخشش اور باعزت اجر کی خوش خبری دے۔[11]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 11) اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ …: یعنی آپ کے ڈرانے کا فائدہ صرف ان لوگوں کو ہو گا جو نصیحت سنیں اور اسے مان کر اس پر عمل کریں۔ وَ خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ فاطر (۱۸) بِمَغْفِرَةٍ کی تنوین تعظیم کے لیے ہے۔