تفسیر القرآن الکریم

سورة الشعراء
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ[110]
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔[110]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 110) فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِ: یہ آیت دوبارہ آئی ہے، اس کے تکرار میں حکمت یہ ہے کہ پہلی آیت میں رسول امین کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور اس کو جھٹلانے پر اللہ سے ڈرایا ہے اور اس آیت میں اس رسول کو جھٹلانے پر اللہ تعالیٰ سے ڈرایا ہے جو پیغامِ الٰہی پہنچانے میں کسی اجرت کا مطالبہ نہیں کرتا۔ فرمایا، ایسے بے لوث خیر خواہ کو جھٹلاتے ہوئے اللہ سے ڈرو اور اس کی اطاعت کرو۔