تفسیر القرآن الکریم

سورة النحل
أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ[46]
یا وہ انھیں ان کے چلنے پھرنے کے دوران پکڑلے۔ سو وہ کسی طرح عاجز کرنے والے نہیں۔[46]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت46)اَوْ يَاْخُذَهُمْ فِيْ تَقَلُّبِهِمْ …: تَقَلُّبٌ چلنا پھرنا، یعنی زندگی کی مصروفیات میں چلتے پھرتے، آتے جاتے اپنے شہر یا سفر میں کہیں بھی پکڑ لے۔ بِمُعْجِزِيْنَ یہ أَعْجَزَ يُعْجِزُ إِعْجَازًا باب افعال سے اسم فاعل کا صیغہ ہے، لفظی معنی ہے عاجز کرنے والے، یعنی اگر اللہ چاہے تو انھیں چلتے پھرتے مصروفیت کی حالت میں پکڑ لے، پھر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ اللہ کی گرفت سے بچ کر نکل جائیں اور اللہ تعالیٰ کو پکڑنے سے عاجز کر دیں۔ بِمُعْجِزِيْنَ پر باء نفی کی تاکید کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ کسی طرح عاجز کرنے والے نہیں کیا گیا ہے۔