تفسیر القرآن الکریم

سورة الحجر
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ[40]
مگر ان میں سے تیرے وہ بندے جو خالص کیے ہوئے ہیں۔[40]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت40) اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ: یعنی تیرے وہ بندے جو خالص تیرے لیے چن لیے گئے اور جنھیں تو نے خاص اپنا بنا لیا میں انھیں گمراہ نہیں کر سکوں گا۔