تفسیر القرآن الکریم

سورة هود
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ[106]
تو وہ جو بدبخت ہوئے سو وہ آگ میں ہوں گے، ان کے لیے اس میں گدھے کی طرح آواز کھینچنا اور نکالنا ہے۔[106]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 106)فَاَمَّا الَّذِيْنَ شَقُوْا …: زَفِيْرٌ اور شَهِيْقٌ دونوں گدھے کی آوازیں ہیں۔ زَفِيْرٌ اس کے شروع کی آواز اور شَهِيْقٌ اس کے آخر کی آواز، یعنی نہایت بری چیخنے چلانے کی آوازیں نکالیں گے۔