تفسیر القرآن الکریم

سورة هود
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَالِحًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِئِذٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ[66]
پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے، اپنی طرف سے عظیم رحمت کے ساتھ بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی۔ بے شک تیرا رب ہی بے حد قوت والا، سب پر غالب ہے۔[66]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 66تا68) ان آیات کی تفسیر سورۂ اعراف کی آیات (۷۷ تا ۷۹) میں اور سورۂ ہود کے اس سے پچھلے رکوع کے آخر میں ملاحظہ فرمائیں۔ كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا غَنِيَ يَغْنٰي (ع) فِيْ مَكَانٍ كَذَا جب کوئی شخص لمبی مدت کسی جگہ میں یوں رہے کہ وہ اس کے سوا کسی بھی جگہ سے غنی ہو۔مَغْنَي مصدر بھی ہے، مکان بھی، یعنی رہنا اور رہنے کی جگہ۔ (مفردات راغب)