تفسیر القرآن الکریم

سورة الأعراف
وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنْفُسَهُمْ يَنْصُرُونَ[197]
اور جنھیں تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تمھاری مدد کر سکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد کرتے ہیں۔[197]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 197) وَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ …: یہ بات پہلے بھی بیان فرمائی تھی، اس کا دوبارہ تذکرہ اس لیے کیا گیا کہ ان مشرکین کی بے وقوفی خوب واضح ہو جائے۔ (شوکانی)