تفسیر احسن البیان

سورة النساء
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا[156]
ان کے کفر کے باعث اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کے باعث (1)[156]
تفسیر احسن البیان
156۔ 1 اس سے مراد یوسف نجار کے ساتھ حضرت مریم ؑ پر بدکاری کی تہمت ہے۔ آج بھی بعض نام نہاد محققین اس بہتان عظیم کو ایک ' حقیقت ثابتہ ' باور کرانے پر تلے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ یوسف نجار (نعوذ باللہ) حضرت عیسیٰ ؑ کا باپ تھا یوں حضرت عیسیٰ ؑ کی بن باپ کے معجزانہ ولادت کا بھی انکار کرتے ہیں۔