تفسیر احسن البیان

سورة الفلق
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ[3]
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے۔[3]
تفسیر احسن البیان
3۔ 1 رات کے اندھیرے میں خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نکلتے ہیں ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی۔ غاسق، رات وقت داخل ہوجائے، چھا جائے۔