تفسیر احسن البیان

سورة العصر
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ[2]
بیشک (بالیقین) انسان سراسر نقصان میں ہے (1)[2]
تفسیر احسن البیان
2۔ 1 یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب و روز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں، پھر جب موت سے ہمکنار ہوتا ہے تو موت کے بعد آرام اور راحت نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔