تفسیر احسن البیان

سورة التين
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ[7]
پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آمادہ کرتی ہے (1)[7]
تفسیر احسن البیان
7۔ 1 یہ انسان سے خطاب ہے کہ اللہ نے تجھے بہترین صورت میں پیدا کیا اور وہ تجھے اور اس کے برعکس ذلت میں گرانے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا کوئی مشکل نہیں۔ اس کے بعد بھی تو قیامت اور جزا کا انکار کرتا ہے۔