تفسیر احسن البیان

سورة الم نشرح
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا[6]
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (1)[6]
تفسیر احسن البیان
6۔ 1 یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اور صحابہ کرام کے لیے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت و آسانی سے نوازے گا چناچہ ایسا ہی ہوا جیسے ساری دنیا جانتی ہے۔