تفسیر احسن البیان

سورة الضحى
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ[11]
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا رہ۔ (1)[11]
تفسیر احسن البیان
11۔ 1 یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کیے ہیں، مثلا ہدایت اور رسالت و نبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت و سرپرستی کا انتظام کیا، تجھے قناعت و تونگری عطا کی وغیرہ۔