تفسیر احسن البیان

سورة البلد
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ[20]
انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی۔ (1)[20]
تفسیر احسن البیان
20۔ 1 یعنی ان کو آگ میں ڈال کر چاروں طرف بند کردیا جائے گا تاکہ ایک تو آگ کی پوری شدت و حرارت ان کو پہنچے، دوسرے وہ بھاگ کر کہیں نہ جاسکیں گے۔