تفسیر احسن البیان

سورة البلد
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ[10]
ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے (1)[10]
تفسیر احسن البیان
10۔ 1 یعنی خیر کی بھی شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور بدبختی کی بھی، جیسے فرمایا، بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے، ہم نے انسان کی (ماں کے) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کردی یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے خوراک حاصل کرے لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔