تفسیر احسن البیان

سورة الطارق
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ[9]
جس دن پوشیدہ باتوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ (1)[9]
تفسیر احسن البیان
9۔ 1 یعنی ظاہر ہوجائیں گے کیونکہ ان پر جزا و سزا ہوگی بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر غدر (بدعہدی) کرنے والے کے سرین کے پاس جھنڈا گاڑ دیا جائے گا اور اعلان کردیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی غداری ہے۔ (صحیح بخاری)