تفسیر احسن البیان

سورة نوح
وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا[24]
اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (1) (الٰہی) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا۔ (1)[24]
تفسیر احسن البیان
24۔ 1 انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اس کا مرجع یہی مذکورہ پانچ بت ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے سبب بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوئے۔ جیسے ابراہیم ؑ نے بھی کہا تھا۔