تفسیر احسن البیان

سورة نوح
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا[16]
اور ان میں چاند کو خوب جگمگاتا بنایا (1) اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے۔[16]
تفسیر احسن البیان
16۔ 1 جو روئے زمین کو منور کرنے والا اور اس کے ماتھے کا جھومر ہے۔ تاکہ اس کی روشنی میں انسان معاش کے لیے جو انسانوں کی انتہائی ناگزیر ضرورت ہے کسب و محنت کرسکے۔