تفسیر احسن البیان

سورة نوح
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا[11]
وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا (1)[11]
تفسیر احسن البیان
11۔ 1 بعض علماء اسی آیت کی وجہ سے نماز استسقاء میں سورة نوح کے پڑھنے کو مستحب سمجھتے ہیں۔ مروی ہے کہ حضرت عمر بھی ایک مرتبہ نماز استسقاء کے لئے منبر پر چڑھے تو صرف آیات استغفار (جن میں یہ آیت بھی تھی) پڑھ کر منبر سے اتر آئے۔ اور فرمایا کہ میں نے بارش کو، بارش کے ان راستوں سے طلب کیا ہے جو آسمانوں میں ہیں جن سے بارش زمین پر اترتی ہے (ابن کثیر)