تفسیر احسن البیان

سورة الحاقة
لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ[37]
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔ (1)[37]
تفسیر احسن البیان
37۔ 1 خاطئون سے مراد اہل جہنم ہیں جو کفر و شرک کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے اس لیے کہ یہ گناہ ایسے ہیں جو خلود فی النار کا سبب ہیں۔