تفسیر احسن البیان

سورة الحاقة
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ[22]
بلند وبالا جنت میں۔ (1)[22]
تفسیر احسن البیان
22۔ 1 جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین و آسمان جتنا ہے۔ (صحیح مسلم)