تفسیر احسن البیان

سورة الحاقة
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ[12]
تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنادیں اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔ (1)[12]
تفسیر احسن البیان
12۔ 1 یعنی یہ فعل کہ کافروں کو پانی میں غرق کردیا اور مومنوں کو کشتی میں سوار کرا کے بچا لیا تمہارے لیے اس کو عبرت و نصیحت بنادیں تاکہ تم اس سے نصیحت حاصل کرو اور اللہ کی نافرمانی سے بچو۔ یعنی سننے والے اسے سن کر یاد رکھیں اور وہ بھی اس سے عبرت پکڑیں۔