تفسیر احسن البیان

سورة القلم
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ[52]
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لئے سراسر نصیحت ہے (1)[52]
تفسیر احسن البیان
52۔ 1 جب واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن جن و انس کی ہدایت و رہنمائی کے لئے آیا ہے تو پھر اس کو لانے والا اور بیان کرنے والا مجنون (دیوانہ) کس طرح ہوسکتا ہے؟