تفسیر احسن البیان

سورة القلم
وَغَدَوْا عَلَى حَرْدٍ قَادِرِينَ[25]
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پا گئے (1)[25]
تفسیر احسن البیان
25۔ 1 یعنی اپنے معاملے کا انہوں نے اندازہ کرلیا، یا اپنے ارادے سے انہوں نے باغ پر قدرت حاصل کرلی، یا مطلب ہے مساکین پر انہوں نے قابو پا لیا۔