تفسیر احسن البیان

سورة المنافقون
إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ[1]
اِذَا جَآءَكَ : جب آتے ہیں تیرے پاس الْمُنٰفِقُوْنَ : منافق قَالُوْا نَشْهَدُ : کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہو اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِ : بیشک آپ البتہ اللہ کے رسول ہیں وَاللّٰهُ : اور اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗ : بیشک آپ البتہ اس کے رسول ہیں وَاللّٰهُ يَشْهَدُ : اور اللہ گواہی دیتا ہے اِنَّ : بیشک الْمُنٰفِقِيْنَ : منافق لَكٰذِبُوْنَ : البتہ جھوٹے ہیں [1]
تفسیر احسن البیان
تیرے پاس جب منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں (1) اور اللہ جانتا ہے کہ یقیناً آپ اللہ کے رسول ہیں (2) اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعًا جھوٹے ہیں (3)