تفسیر احسن البیان

سورة الواقعة
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ[60]
ہم ہی نے تم میں موت کو معین کردیا 1 اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں 2۔[60]
تفسیر احسن البیان
60-1یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کردیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کرسکتا، چناچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے 60-2یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔